Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: شعیب غذوانہ کا درجہ حرارت دیگر علاقوں سے 5 ڈگری کم رہنے کی وجہ کیا ہے؟

وادی حنیفہ کے معاون ندی نالوں میں سے ایک شعب غذوانہ کی جامع ماحولیاتی بحالی مکمل کر لی گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
گرین ریاض پروگرام کے تحت شعیب غذوانہ گرمیوں کے لیے ایک خوبصورت قدرتی مقام بن گیا ہے۔ گھنے درختوں اور وسیع سبزہ زاروں کی وجہ سے یہاں کا درجہ حرارت اردگرد کے شہر کے مقابلے میں تقریباً پانچ ڈگری سینٹی گریڈ کم رہتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق وادی حنیفہ کی ایک شاخ شعیب غذوانہ میں تقریباً 15 ہزار مقامی درخت اور پودے لگائے گئے ہیں۔
یہاں پانچ کلومیٹر طویل ایک قدرتی پارک بنایا گیا ہے جس میں 22 کلومیٹر واکنگ ٹریک، بیٹھنے کی جگہیں، پیدل چلنے والوں کے لیے پُل، بچوں کے کھیلنے کے مقامات اور کھیلوں کی سہولیات شامل ہیں۔
یہ منصوبہ گرین ریاض پروگرام کے اہداف کی عکاسی کرتا ہے جن کا مقصد معیارِ زندگی کو بلند کرنا، نباتاتی احاطے میں اضافہ کرنا اور قدرتی وادیوں کو پائیدار شہری تفریح گاہوں میں تبدیل کرنا ہے۔

شیئر: