کراؤن پرنس کیمل فیسٹیول 2026 کا اعلان، 50 ملین ریال کے انعامات
سعودی کیمل فیڈریشن کے زیرانتظام ایونٹ گیارہ دن جاری رہے گا ( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کیمل سپورٹس نے کراؤن پرنس کیمل فیسٹیول 2026 کے شیڈول کا اعلان کیا ہے، جو 3 ستبمر سے طائف کے تاریخی کیمل سکوائر میں منعقد ہو گا۔
ایس پی اے کے مطابق فیسٹیول میں 248 مقابلے ہوں گے، مجموعی انعامی رقم 50 ملین ریال سے زیادہ ہے۔
اس ایونٹ میں جو گیارہ دن جاری رہے گا، سعودی عرب اور بیرون مملکت سے اعلی نسل کے اونٹوں کو اکھٹا کیا جائے گا۔
مختلف زمروں میں مقابلے صبح اور شام کے سیشنز میں منعقد کیے جائیں گے۔ مردوں کے علاوہ خواتین کے لیے بھی مقابلے شامل ہیں۔
فیسٹیول میں پہلی مرتبہ کراؤن پرنس کیمل فیسٹیول کپ بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔ سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے پر پانچ لاکھ ریال کا انعام دیا جائے گا۔
فیسٹیول نے اس سے قبل 2018 ،2019 اور 2024 میں چار گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیے تھے۔ اس میں دنیا کی سب سے بڑی کیمل ریس، دنیا کا سب سے بڑا روش اونٹ ماڈل شامل ہے۔
