Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں قالینوں کی صفائی، سالانہ ایک لاکھ 80 ہزار مینٹیننس آپریشنز

مسجد نبوی میں مجموعی طور پر 25 ہزار قالین استعمال میں ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
دو مقدس مساجد کے امور کی جنرل اتھارٹی مسجد نبوی میں قالینوں کی مینٹیننس کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ آپریشنز ایک مربوط آپریشنل نظام کا حصہ ہیں، جس کا مقصد نماز کے مقامات، اور صحنوں میں صفائی اور معیار کے اعلی ترین معیار کو برقرار رکھنا، نمازیوں اور زائرین کے لیے روحانی ماحول فراہم کرنا ہے۔
مسجد نبوی میں مجموعی طور پر 25 ہزار قالین ہیں، اس میں تقریبا 500 قالینوں کو دھویا اور تیار کیا جاتا ہے، جو سالانہ ایک لاکھ 80  ہزار آپریشنز کے برابر ہے۔
یہ کام درست آپریشنل مراحل کے مطابق کیا جاتا ہے، جو مکمل صفائی، اعلی کارکردگی اور قالین کے معیار اور پائیداری کے تحفط کو یقینی بناتے ہیں۔
مسجد نبوی میں استعمال ہونے والے قالین سعودی عرب میں تیار کیے جاتے ہیں۔ اعلی معیار کی خصوصیات کی وجہ سے ممتاز ہیں، جو نمازیوں اور زائرین کے لیے آرام دہ ماحول میں مدد کرتے ہیں اور سال بھر کے شدید استعمال کو برداشت کرتے ہیں۔

یہ کوششیں مسجد کی مربوط خدمات کا حصہ ہیں، جن کا مقصد سروس کے معیار کو بہتر بنانا، نمازیوں اور زائرین کےلیے آرام دہ ماحول اور ذہنی اطمینان کو یقینی بنانا ہے۔

 

شیئر: