وسطی افریقی جمہوریہ میں سونے کی تلاش کے دوران ایک غیر قانونی کان کے بیٹھ جانے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ یہ حادثہ زامبوئے نامی گاؤں میں پیش آیا، جو بابوا قصبے سے تقریباً 50 کلومیٹر دور اور کیمرون کی سرحد کے قریب واقع ہے۔
مقامی حکام کے مطابق کان کی کئی زیرِ زمین سرنگیں اچانک بیٹھ گئیں، جس کے باعث وہاں کام کرنے والے کان کن ملبے تلے دب گئے۔
ویڈیو رپورٹ