Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے سرکاری سکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز

وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی عرب کے سرکاری سکولوں میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر اتوار 23 اگست سے 4.5 ملین سے زائد طلبہ کی واپسی ہو رہی ہے۔ 
مکہ، جدہ، مدینہ اور طائف کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت آنے والے سکولوں کے ٹیچرز کی بھی اتوار کو واپسی ہوگی تاہم ان سکولوں میں تدریس کا آغاز 30 اگست کو ہوگا۔
وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ نئی تعمیرات کے علاوہ سکول عمارتوں کی جامع مینٹینس کی گئی ہے۔
وزارت تعلیم نے تمام سکولوں کو پہلے دن سے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔
موسم گرما کی تعطیلات سے قبل سکولوں میں تین کروڑ 60 لاکھ نصابی کتب فراہم کی جا چکی ہیں، اس سال نصاب کو بہتر بنایا گیا ہے۔ 22 مضامین کو اپ ڈیٹ کیا گیا۔

 

شیئر: