کروشیا کے شہر پولا میں موجود یہ پولا ارینا ہزاروں سال پُرانے دور کی یاد تازہ کر رہا ہے۔ جہاں گلیڈی ایٹرز تلواریں لہراتے ہوئے میدان میں اُترتے ہیں اور تماشائیوں کے سامنے مقابلہ کرتے ہیں۔ اس ارینا کو پہلی صدی میں تعمیر کیا گیا تھا۔ رومی دور میں یہاں گلیڈی ایٹرز ایک دوسرے کے خلاف لڑتے تھے، تاہم رومی سلطنت کے خاتمے کے ساتھ اس ارینا کی وہ شان ختم ہو گئی، لیکن پولا ایرینا آج بھی موجود ہے۔ اب اسی تاریخی مقام پر گلیڈی ایٹرز کے مقابلوں کو دوبارہ پیش کیا جا رہا ہے تاکہ لوگ ماضی کے اس مشہور تماشے کو قریب سے محسوس کر سکیں۔ دیکھیے اے ایف پی کی ویڈیو۔