تین ماہ میں 40 لاکھ عمرہ زائرین، بیرون مملکت سے خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ
اتوار 29 نومبر 2026 18:11
بیرون مملکت سے زائرین کی تعداد آٹھ لاکھ 61 ہزار 700 تک پہنچ گئی ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے کہا ہے کہ 2026 کے عمرہ سیزن کی دوسری سہ ماہی کے دوران زائرین کی تعداد 40 لاکھ 95 ہزار 293 تقریبا (4.1 ملین) تک پہنچ گئی۔
ان میں مردوں کی تعداد 58.3 فیصد جبکہ خواتین کا تناسب 41.7 فیصد تھا۔ کل عمرہ زائرین میں سعودی شہری 45.9 فیصد رہے۔
ایس پی اے کے مطابق بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد آٹھ لاکھ 61 ہزار 700 تک پہنچ گئی جس میں مردوں کی تعداد چار لاکھ 18 ہزار400 (48.6 فیصد) اور خواتین کی تعداد چار لاکھ 43 ہزار 400 (51.5) فیصد رہی ہے۔
مملکت سے عمرہ کرنے والوں کی تعداد 32 لاکھ 32 ہزار 545 (3.2 ملین) رہی۔ اس میں سعودی شہری 18 لاکھ 81 ہزار 103 تقریبا 1.9 ملین اور کل تعداد کا 58.2 فیصد جبکہ غیر ملکی 13 لاکھ 51 ہزار 442 تقریبا 1.4 ملین کل تعداد کا (41.8 فیصد) شامل ہیں۔
ان میں مردوں کی تعداد 2.0 ملین تھی جو کل تعداد کا 60.9 فیصد جبکہ خواتین کی تعداد 1.3 ملین رہی جو39.1 فیصد ہے۔

78.8 فیصد اندرون مملکت کے زائرین نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ، 15.9 فیصد نے انفرادی اور 5.2 فیصد نے دوستوں کے ساتھ عمرہ ادا کیا۔
اعداد وشمار کے مطابق بیرون مملکت سے آنے والے زائرین میں سے 77.2 فیصد ائیرپورٹ، 22.6 فیصد بارڈر کراسنگ اور 0.2 فیصد سی پورٹ کے ذریعے مملکت پہنچے۔
جون کے مہینے میں بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد سب سے زیادہ 6 لاکھ 12 ہزار 256 رہی جو اس سہ ماہی کے دوران بیرون ملک سے آنے والے زائرین کا کل 71 فیصد ہے۔

دوسری سہ ماہی میں مدینہ منورہ آنے والے بیرون مملکت کے زائرین کی تعداد 2.1 ملین تک رہی جس میں 52.8 فیصد مرد اور 47.2 فیصد خواتین شامل ہیں۔
یاد رہے سعودی عرب نے نئے عمرہ سیزن کے لیے اتوار 31 مئی 2026 بمطابق 14 ذو الحجہ سے عمرہ ویزے کا اجرا اور زائرین کے مملکت میں داخلے کا آغاز کیا تھا۔
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری عمرہ سیزن کیلنڈر کے مطابق عمرہ ویزوں کے اجرا کی آخری تاریخ یکم شوال، 9 مارچ 2027 مقرر کی گئی ہے جبکہ عمرہ زائرین کے مملکت میں داخلے کی آخری تاریخ 15 شوال، 23 مارچ 2027 ہے۔
