Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ، مدینہ، جدہ اور طائف کے سکولوں میں 2 ملین طلبہ کی واپسی

مکہ اور مدینہ کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن نے تیاریاں مکمل کرلیں( فوٹو: ایس پی اے)
مکہ، مدینہ، جدہ اور طائف کے دو ملین سے زائد طلبہ کی اتوار 30 اگست سے سرکاری سکولوں میں واپسی ہوگی۔
یاد رہے ریاض سمیت مملکت کے دیگر علاقوں میں نئے تعلیمی سیشن کا آغاز اتوار 16 اگست سے ہو چکا ہے۔
وزارت تعلیم کے منظور کردہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق مکہ، مدینہ، جدہ اور طائف کے سکولوں میں نیا تعلیمی سیشن حج سیزن اور موسمی صورتحال کے باعث ایک ہفتے بعد شروع ہوتا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مدینہ ریجن کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن نے نئے تعلیمی سال کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں۔ دو ہزار 631 سکول نصف ملین طلبہ کے خیر مقدم کے لیے تیار ہیں۔
38 ہزار سے زیادہ اساتذہ جامع فیلڈ اور تنظیمی تیاریوں میں شریک ہیں تاکہ تعلیمی سال کے پہلے دن ایک ہموار اور منظم آغاز کو یقینی بنایا جا سکے۔ 

اس سال 24 ہزار طلبہ نے ایلیمنٹری سکول کی پہلی کلاس میں داخلہ لیا ہے جبکہ 19 ہزار 700 بچوں نے کنڈر کارٹن میں داخل ہوئے ہیں۔ 
مکہ کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن نے بھی انتظامات مکمل کرلیے۔ دو ہزار 455 سکولوں میں تقریبا نصف ملین طلبہ کی واپسی ہوگی۔

 

شیئر: