سعودی ولی عہد اور مصری صدر کا علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
جمعرات 3 ستمبر 2026 17:23
دو طرفہ تعاون مضبوط بنانے کے لیے حکمت عملی پر بھی بات کی گئی ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعرات کو مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دو طرفہ تعاون اور متعدد شعبوں میں اسے مضبوط بنانے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی صورتحال، کشیدگی میں کمی اور مشرق وسطی کی سکیورٹی اور استحکام کو بڑھانے کے حوالے سے کوششوں پر بھی بات کی۔
