Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وِرث نے روایتی فنون سیکھنے کے لیے نئے آن لائن کورسز متعارف کرا دیے

کورسز میں چمڑے کا کام، تسبیح سازی، لکڑی پر کندہ کاری اور جپسم پر نقش و نگار شامل ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
رائل انسٹیٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس (وِرث) روایتی فنون کے شوقین افراد کے لیے اپنی سہولت کے مطابق کورسز متعارف کرا رہا ہے جن کے ذریعے وہ اپنے وقت اور دلچسپی کے مطابق روایتی فنون کا علم اور مہارت حاصل کر سکتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان کورسز میں روایتی فنون کی آٹھ اقسام شامل ہیں جن میں چمڑے کا کام، تسبیح سازی، لکڑی پر کندہ کاری اور جپسم پر نقش و نگار شامل ہیں۔
اپنی سہولت کے مطابق سیکھنے والے ان کورسز کا اجرا، سعودی روایتی فنون کی تعلیم کو عام کرنے کے لیے وِرث کی کوششوں کا حصہ ہے۔
اس اقدام سے زیادہ لوگوں کو یہ فنون سیکھنے کا موقع ملے گا اور ان روایتی ہنر کے تحفظ اور آئندہ نسلوں تک منتقلی میں مدد ملے گی۔

شیئر: