Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عریبیئن گلف کپ فائنل: سعودی قومی ٹیم نے تیاریاں شروع کر دیں

ہیڈ کوچ جورجیوس دونس کی زیرِ نگرانی کھلاڑیوں نے ریکوری کی مشقیں کیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم نے 27ویں عریبیئن گلف کپ کے فائنل میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ کی تیاری کے لیے کل سے دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔
ہیڈ کوچ جورجیوس دونِس کی زیرِ نگرانی، ہفتے کے دن قطر کے خلاف میچ کا آغاز کرنے والے کھلاڑیوں نے ریکوری کی مشقیں کیں جبکہ باقی کھلاڑیوں نے مختلف جسمانی ورزشیں مکمل کیں۔
سعودی ٹیم آج شام 7:00 بجے جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی کے تربیتی گراؤنڈز میں پریکٹس سیشن کے ساتھ اپنی تیاریاں جاری رکھے گی۔ 

 

شیئر: