Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکاونٹنگ کے شعبے میں سعودائزیشن کے پہلے مرحلے کا آغاز

عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تفتیشی مہم شروع کی جائے گی۔ (فوٹو: اخبار24)
 سعودی وزارتِ افرادی قوت نے کہا ہے کہ’ مملکت میں اکاونٹنگ کے شعبے میں سعودائزیشن کے پہلے مرحلے کا آغاز 27 اکتوبر 2025 سے کیا جارہا ہے۔‘
سعودائزیشن کے پہلے مرحلے میں ان نجی کمپنیوں یا اداروں میں 40 فیصد سعودی شہریوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا جہاں کام کرنے والوں کی تعداد پانچ یا اس سے زیادہ ہو گی۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت محنت اور وزارت تجارت کے اشتراک سے سعودائزیشن کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تفتیشی مہم شروع کی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ’سعود ائزیشن مہم کے تحت گریجویٹ اکاونٹنٹ کے لیے کم از کم ماہانہ اجرت 6 ہزارریال جبکہ ڈپلومہ ہولڈر کی تنخواہ 4500 سے شروع ہوگی۔‘
اکاونٹنگ کے پہلے مرحلے جس میں سعودی کارکنوں کا تناسب 40 فیصد مقرر کیا گیا ہے کا آغاز مملکت کے تمام ریجنز اور شہروں میں نجی شعبے میں کام کرنے والی فرموں پر ہوگا جو مطلوبہ شرائط پر پوری اترتی ہیں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ’ضوابط کے مطابق اکاونٹنگ کے شعبے کے 44 پیشوں میں سعودائزیشن کی جائے گی جن میں اہم ترین ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر اکاونٹس، فنانس اینڈ اکاونٹنگ مینیجیر، بجٹ اینڈ اکاونٹس مینیجر، ڈائریکٹر ٹریژی، ڈائریکٹر بجٹ، ڈائریکٹر ریکوری اینڈ کلکشن، مالیاتی ڈائریکٹر، چارٹرڈ اکاونٹنٹ، فنانشل کنٹرولراور سینئرفنانشل آڈیٹر شامل ہیں۔
مملکت میں اکاونٹنگ کے شعبے میں سعودائزیشن کا عمل پانچ مراحل اور پانچ برس پر مشتمل ہو گا جس کا آغاز 27 اکتوبر 2025 سے کیا گیا ہے جس کے تحت مرحلہ وار سعودی کارکنوں کی لازمی تقرری کا تناسب 70 فیصد تک کیا جائے گا۔
وزارت نےاس بات پر زور دیا ہے’ مقررہ ضوابط پر عمل کیا جائے تاکہ اکاونٹنگ کے شعبے میں سعودائزیشن کی مہم کو تیز تر کیا جائے۔ وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر تمام تفصیلات اپ لوڈ کردی ہیں۔

 

شیئر: