Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب ZEISS آپٹکس فیچرسے آراستہ نوکیا اسمارٹ فونز

کراچی ۔۔۔۔۔ہوم آف نوکیا فونز، ایچ ایم ڈی گلوبل اور ZEISSنے مشترکہ طور پر ایک خصوصی شراکت کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد اسمارٹ فون کی انڈسٹری میں امیجنگ کے نئے معیارقائم کرنا ہے۔ نوکیا اسمارٹ فونز اور ZEISS کے درمیان مشترکہ تاریخ اور مہارت اس طویل المدت معاہدے کی بنیاد ہے۔ اسمارٹ فونز میں امیجنگ کے مکمل تجربے کے معیار میں جدیدپیش رفت لانے کے مشترکہ عزم، جس میں سافٹ وئیر، سروسز، اسکرین کا معیار اور آپٹک ڈیزائن سمیت پورے ایکو سسٹم کا احاطہ کرتی ہے، اس شراکت کے تحت ایچ ایم ڈی گلوبل اور ZEISS مل کرامیجنگ کی قابلیت میں مزید جدت لائیں گے جو ایک نیا معیار قائم کرے گی اور ZEISS برانڈ دوبارہ نوکیا اسمارٹ فونز کا حصہ بن سکے گا۔صارفین کے امیجنگ میں تجربہ کو مزید بہتر بنانے کا یہ عہد دونوں کمپنیوں کے درمیان مشترکہ اقدار،معیار ،ماہرانہ کاریگری اور حقیقی زندگی کے تجربہ کو بہتر بنانے کے لیے ایک پختہ سوچ کا عکاس ہے۔نوکیا فونز اور ZEISS کے درمیان اشتراک ایک دہائی سے بھی پہلے قائم ہواتھا اور صارفین کو بہترین پروڈکٹ کی فراہمی اور جدت کے لیے مشترکہ جذبہ پر قائم ہے۔ماضی میں کیے گئے تعاون کے نتیجے میں نوکیا فونز اور ZEISS امیجنگ ٹیکنالوجی میں مسلسل جدت لاتے رہے ہیں جس کی مثال دنیا کا پہلا ملٹی-میگا پکسل موبائل فون اور کیمرا فون میں اعلیٰ پائے کے معیار قائم کرنے والی دیگر متعدد ڈیوائسز ہیں جن میں Nokia NSeries سے لے کر Nokia PureView ٹیکنالوجی تک شامل ہیں۔ یہ نئی شراکت آئندہ برسوں میں اِسی ٹیکنالوجی میں مزید جدت لانے کے لیے طویل المدتی عزم پر قائم ہے۔

شیئر: