Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میدان عرفات میں فائر پروف خیموں کی تنصیب

مکہ مکرمہ۔۔۔۔سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد بنتن نے میدان عرفات میں فائر پروف خیمے نصب کرنے کی منظوری دیدی۔ مزدلفہ میں متحرک طہارت خانے بھی قائم کئے جائیں گے۔ وزیر حج و عمرہ نے خصوصی ورکنگ ٹیم کی سفارشات بھی منظور کرلی ہیں۔ یہ ٹیم وزارت حج و عمرہ کے عہدیداروں اور ماہرین پر مشتمل تھی۔ سفارشات میں حجاج کو بسوں سے منتقل کرنے کے نئے ضابطے پیش کئے گئے ہیں۔ اس کے تحت کہا گیا ہے کہ داخلی حجاج کوصرف وہی بسیں مشاعر مقدسہ لے جاسکتی ہیں جو تمام منظوریاں لئے ہوئے ہوں۔

شیئر: