Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک نفرت آمیز مواد ہٹانے پر رضامند

  اسلام آباد... وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے جمعہ کو اسلام آباد میں فیس بک کے نائب صدر جوئل کپلان نے ملاقات کی۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ ملاقات میں ویب سائٹ سے توہین آمیز مواد ہٹانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت فیس بک کے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد صارفین موجود ہیں۔ اس موقع پر چوہدری نثار نے کہا کہ فیس بک پر اسلام مخالف اور گستاخانہ مواد کی موجودگی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لئے تشویش ناک امر ہے۔ آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر توہین آمیز اور گستاخانہ مواد کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔ فیس بک کے نائب صدر نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مزید محفوظ اور پاکستانی اقدار سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوںنے وزیر داخلہ کو یقین دلایا کہ نہ صرف جعلی اکاونٹس بند کر دیں گے بلکہ دہشت گردی اور تشدد کی وجہ بننے والے نفرت آمیز اور غیراخلاقی مواد ہٹانے کی کوشش بھی کریں گے۔ 

 

شیئر: