Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینائی میں خود کش کار بم دھماکے،23فوجی جاں بحق،40دہشتگرد ہلاک

قاہرہ - - - - - - -سیناء میں 2کار خود کش دھماکوں کے نتیجے میں 23فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں 40دہشتگرد مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مصری فوج نے شمالی سیناء کے صوبے میں خودکش حملوں کو ناکام بنا دیا جس میں فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔23فوجی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔مصری فوج کے عسکری ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والی فورسز نے شمالی سیناء میں رفح کے جنوب میں دہشت گرد عناصر کے حملے کو پسپا کر ڈالا جس کے دوران 40 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے جب کہ 6 گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔فوج کی چوکی بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے کے نتیجے میں مصری فوج کے 23اہل کار ہلاک اور زخمی ہو گئے۔اس سے قبل قبائلی ذرائع نے بتایا تھا کہ شمالی سیناء کے علاقے البرث میں دہشت گردوں نے ایک عسکری صدر دفتر کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی جس کے بعد تخریب کاروں کے گروپ اور فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ذرائع کے مطابق حملے اور جھڑپوں کے دوران ایک بریگیڈ کمانڈر کرنل احمد منسی بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ فوج نے الجورہ کے ہوائی اڈے کے قریب واقع گاؤں النقیزات کی مسجد الملاحی اور اطراف کے گھروں میں روپوش دہشت گردوں کا محاصرہ کر لیا۔دہشت گردوں نے مصری فوج کے بریگیڈ پر تقریبا 12 فور وہیل ڈرائیو گاڑیوں اور درجنوں موٹر سائیکلوں کے ساتھ حملے کی کوشش کی۔ انہوں نے کارروائی کے آغاز میں گولہ بارود سے بھری دو گاڑیوں کے دھماکے بھی کیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی کارروائی کو پسپا کر ڈالا اور چند ہی منٹوں میں اپاچی ہیلی کاپٹروں نے جائے مقام پر پہنچ کر جوابی کارروائی کی۔ اس دوران 8 فور وہیل ڈرائیو گاڑیاں تباہ کر دی گئیں اور اس میں سوار افراد مارے گئے۔

شیئر: