Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انجینئرنگ اداروں کی 480 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں

دمام(نیوز ڈیسک ) سعودی انجینئرنگ بورڈ نے کہا ہے کہ گزشتہ عرصے کے دوران سعودی عرب میں کام کرنے والے انجینئرنگ اداروں کے خلاف 480خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ تعمیرات کے شعبے سے وابستہ تجارتی اداروں میں سے 69نے پیشے کی خلاف ورزیاں کی ہیں جبکہ 66خلاف ورزیوں کا تعلق لیبر قوانین سے تھا۔سعودائزیشن کے حوالے سے بھی متعدد خلاف ورزیاں نوٹ کی گئیں۔کفالت کے بغیر غیر ملکی انجینئروں سے کام لینے والے ادارے بھی پکڑے گئے۔بعض اداروں کے پاس کام کرنے کا لائسنس ہی نہیں تھا۔متعدد خلاف ورزیوں پر اداروں کو جرمانے عائد کئے گئے جبکہ بعض اداروں کو سربمہر کردیا گیا۔

شیئر: