Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلبھوشن کی والدہ کیلئے پاکستانی ویزے کی درخواست

نئی دہلی ... ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان میں جاسوسی کے جرم میں سزائے موت پانے والے کلبھوشن یادو کی والدہ کے لئے پاکستانی ویزے کی درخواست کی ہے۔ ٹوئٹر پر بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ کلبھوشن کی والدہ اونتیکا یادو نے اپنے بیٹے سے ملاقات کے لئے ویزے کی درخواست دے رکھی ہے لیکن پاکستانی حکام نے اب تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو ذاتی طور پر بھی خط لکھ کر اونتیکا یادوکو ویزا دینے کی درخواست کی لیکن اس کا بھی جواب نہیں ملا۔ کلبھوشن کی والدہ اپنے بیٹے سے ملنا چاہتی ہیں۔سشما سوراج نے ٹوئٹر پر یہ بھی لکھا کہ پاکستانی شہری اگر میڈیکل ویزے کی درخواست کے ساتھ سرتاج عزیز کا سفارشی خط منسلک کریں تو ا نہیں فوری طور پر ویزا جاری کر دیا جائے گا۔

 

شیئر: