Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ کیس، ثبوتوں کے باکس

اسلام آباد...وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ شریف فیملی پر ثبوت نہ دینے کا الزام لگانے والے ثبوتوں کی ٹرالی دیکھ لیں۔ مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں شریف فیملی کے کاروبار کی 1960 سے اب تک کے ثبوتوں کی ٹرالی دیکھ لیں۔واضح رہے کہ پانا مہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی ۔ جس وقت جے آئی ٹی کے ارکان سپریم کورٹ پہنچے تو ان کے ساتھ 2باکسز میں 11 جلدوں پر مشتمل ثبوت بھی کمرہ عدالت میں لے جائے گئے جن پر لفظ ثبوت تحریر تھا۔

 

شیئر: