Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان خان کورین فلم کے ریمیک میں

ممبئی... بالی وڈاداکار سلمان خان کورین فلم کے ریمیک میں کام کریں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان کی نئی فلم کا نام بھارت ہوگا۔ یہ فلم کوریائی فلم اوڈ ٹو مائی فادر کا ہندی ریمیک ہوگی۔50 کی دہائی میں کوریائی جنگ کے بعد ایک عام آدمی کی کہانی پر بننے والی فلم نے کوریا میں باکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس کیا۔اس فلم کو سلمان کی بہن الویرا اور ان کے شوہر اتل اگنی ہوتری مل کر پروڈیوس کریں گے۔ اس کی عکسبندی آئندہ سال شروع ہو گی ۔
 

 

شیئر: