جدہ۔۔۔سعودی سیاحوں نے ترکی کے بجائے امارات اور مصرکا رخ کرلیا۔ زیادہ تر سعودی سیاح دبئی اور پھر قاہرہ اور شرم الشیخ پہنچ گئے۔ سعودی سیاحوں نے فرانس اور برطانیہ کا سیاحتی پروگرام بھی وہاں پیش آنے والے بدامنی کے واقعات کے بعد منسوخ کردیا۔ گزشتہ برسوں کے دوران سعودی سیاحت اور سرکے بالوں کی پیوند کاری کیلئے استنبول کا رخ کیا کرتے تھے لیکن اس سال ترکی کے اکثر شہر سعودیوں سے خالی نظر آرہے ہیں۔