Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ، ضمنی الیکشن میں جے یو آئی(ف) کامیاب

کوئٹہ... قومی اسمبلی کے حلقے این اے260 کے ضمنی الیکشن میں جے یو آئی(ف) نے کامیابی حاصل کر لی۔ یہ نشست پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے عبدالرحیم مندو خیل کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کوئٹہ، نوشکی اور چاغی پر مشتمل اس حلقے میں جے یو آئی(ف) کے عثمان بادینی 46 ہزار 9 سو 69 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے۔ بی این پی کے بہادر مینگل 37 ہزار 7 سو 86 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے جمال ترکئی 20 ہزار ایک سو 69 ووٹ لے سکے۔ ضمنی الیکشن میں 17 امیدوار میدان میں تھے۔حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 202 ہے۔

 

شیئر: