Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑائی میں بغدا سر پرجالگا

کمبوڈیا۔۔۔۔میاں بیوی کے جھگڑے میں ایک ایسا شخص شدید زخمی ہوگیا جس کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں تھا بلکہ وہ دریا کے کنارے اپنی کشتی کی مرمت کررہا تھا۔ہوا یہ کہ قریبی واقع عمارت میں ایک جوڑا لڑرہا تھا ۔ اتنی دیر میں شوہر ایک بڑ ا بغدا اٹھاکر لے آیا ، بیوی نے سمجھا کہ اب یہ مجھے مارنے ہی والا ہے ۔اس نے بغدا اٹھاکر کھڑکی سے باہر پھینک دیاجو اپنی کشتی مرمت کرنیوالے شخص کے سرپر جالگا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔چیخ و پکار پر لوگ جمع ہوگئے۔ انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے تحقیقات کے بعد اس شخص کی اہلیہ کو گرفتارکرلیا۔ملزمہ کا کہنا تھا کہ میرا شوہر مجھے مارنے کیلئے بغدا لایا تھا۔ زخمی شخص کو فوری اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ بغدا سر سے نکالنے کیلئے آپریشن کیا جائے گا۔ مریض کی حالت تشویشنا ک ہے ۔کہ اگرسر سے بغدا نکال بھی لیا گیا تو خون بہنے سے اس کی موت ہوسکتی ہے۔

شیئر: