Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ کیس،شریف خاندان نئی دستاویزات جمع کرائے گا

اسلام آباد...شریف خاندان کی جانب سے سپریم کورٹ میں نئی دستاویز جمع کرائی جائیں گی۔ ان میں اہلی اسٹیل کی فروخت کے حوالے سے دبئی سے تصدیق شدہ ایگریمنٹ شامل ہے۔ نجی ٹی وی چینل کو حاصل دستاویزات کے مطابق شریف خاندان نے اہلی سٹیل مل میں اپنے 25 فیصد شیئر 14 اپریل 1980 کو 12 ملین درہم کے عوض فروخت کئے۔ 12 ملین درہم کی ادائیگی 15 مئی سے 15 نومبر 1980 کے درمیان ہونی تھی۔ دستاویزات میں گلف اسٹیل مل کا معاہدہ شامل ہے ۔جے پی سی اے لمیٹڈ کا نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کو چلانے کے بارے میں خط کے مطابق حسین نواز نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کے بینیفشل اونر ہیں۔ جے پی سی اے لمیٹڈ نے مریم صفدر سے کبھی ملاقات نہیں کی۔ وزیر اعظم کے صا حبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ یہ ساری دستاویزات جے آئی ٹی میں جمع ہیں۔ انہیں دبا لیا گیا۔ جے آئی ٹی نے دستاویزات کی تصدیق نہیں کرائی۔

 

شیئر: