Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی ٹیم میں جگہ پکی کرنا چاہتا ہوں، لیگ اسپنریاسر شاہ

 
لاہور: ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کو شاندار کامیابیوں سے ہمکنار کرانے والے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ وہ ٹیسٹ ٹیم کی طرح ون ڈے ٹیم میں بھی مستقل جگہ بنانے کے خواہشمند ہیں۔۔2014 میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تو شاندار کامیابیاں حاصل کیں لیکن ون ڈے میچوں میں وہ خاطر خواہ کھیل پیش نہ کر سکے اور اب تک 17 میچوں میں صرف 8 وکٹیں لے سکے ہیں۔ دوسری جانب وہ 26 ٹیسٹ میچوں میں 149 وکٹیں لینے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ پاکستانی ویب سائٹ پاک پیشن سے گفتگو کرتے ہوئے لیگ اسپنر نے کہا کہ میرا بنیادی مقصد یہ ہے کہ میں ہر فارمیٹ میں نہ صرف ٹیم کا حصہ بنوں بلکہ اس میں بہترین کارکردگی بھی دکھاﺅں تاکہ ٹیم کامیابیاں سمیٹ سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے بہترین کھیل اور کامیابیوں کا حصول میری سب سے بڑی ترجیح ہے اور اس کیلئے میں چاہے لیگ ہو یا ڈومیسٹک کرکٹ، ہر سطح پر بہترین بولنگ کروں گا تاکہ سلیکٹرز میری کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مجھے قومی ٹیم میں منتخب کریں۔ یاسر نے اپنے کیریئر میںکامیابی کا سہرا سابق کپتان مصباح الحق کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ وہ میرے لئے بڑے بھائی جیسے ہیں اور وہ صرف کرکٹ کھیلنے کے دوران ہی ہماری رہنمائی نہیں کرتے تھے بلکہ گراو¿نڈ سے باہر بھی تمام کھلاڑیوں کا چھوٹے بھائیوںکی طرح خیال رکھتے تھے۔

شیئر: