Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہنوں کے قاتلوںکوڈی این اے کی مدد سے پکڑلیاگیا

 امریکہ کے ایک چھوٹے سے گاﺅںمیں40سال پہلے قتل ہونے والی2معصوم بہنوں کے دونوں قاتلوںکوڈی این اے کی مدد سے پکڑلیاگیا۔1973ءمیں کیلی فورنیا کے چھوٹے سے قصبے کی رہائشی 12سالہ ویلری جینس اور13سالہ ڈورس کو مارکیٹ جاتے ہوئے قتل کردیاگیاتھا۔1976ءتک قاتل کا معلوم نہ ہونے پر کیس سردخانے کی نذر ہوگیاتاہم گزشتہ دنوں ایک تفتیشی افسر کے پاس وقت تھا تو وہ سرد خانے میں پڑے مقدمات دیکھنے لگا جس کے بعد ڈورس کا ڈی این اے لیباریٹری بھیجاگیا ،وہاں سے معلوم ہوا کہ 1976ءمیں پکڑے گئے 2کزنزلیری ڈون اور ولیم سے اس بچی کا ڈی این اے میچ کرگیا ہے جو کمپیوٹر میں محفوظ تھا جس کے بعد پولیس نے دونوں کوگرفتار کرلیا۔بچیوں کے والدین اب کافی بوڑھے ہوچکے ہیں اس لئے انہوںنے سامنے آنے سے انکار کردیا تاہم قاتلوں کی گرفتار ی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔دونوں قاتل مجرمانہ ریکارڈ کے حامل ہیں اورانہیں جلد سزا سنائی جائےگی۔

شیئر: