یہاں ایک شخص نے اپنی 25سالہ بیوی کو اس لئے ڈنڈے مار کر ہلاک کردیا ہے کہ اس نے شاید اس کے اسمارٹ فون کی اسکرین کا شیشہ توڑ دیا تھا۔ شوہر اسمارٹ فون کا رسیا بتایا جاتا ہے اور یہی چیز بیوی کو بری لگتی تھی۔ وہ بار بار اسے سمجھاتی تھی کہ اسمارٹ فون میں ڈوبے رہنا کوئی اچھی بات نہیں مگر وہ اسکی نہیں سنتا تھا۔ اس کے بعد ایک دن اس نے ا پنے موبائل فون اسکرین کا شیشے میں دراڑ دیکھی تو اسے خیال آیا کہ بیوی نے یہی حرکت کی ہے۔ دن بھر تو و ہ چپ رہا لیکن رات کو چن نامی خاتون جب سو گئی تو اس نے ڈنڈے سے اسے بری طرح مار کر ہلاک کردیا جس سے گزشتہ دنوں ہونے والے واقعہ نے پورے ملک میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ پیپلز ڈیلی آن لائن کا کہناہے کہ ہلاک ہونے والی خاتون کے 28سالہ شوہرسو کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اب اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ پولیس اس واقعہ کو دوسرے زاویہ سے بھی دیکھ رہی ہے اور حقائق کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔







