یہاں2 مبینہ پولیس مقابلوں میں اشتہاری مجرم سمیت2افراد ہلاک اور ایس ایچ او سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری نے سائٹ ایریا میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار ا تو فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جس سے ایس ایچ او سائٹ عمران رشید زخمی ہوگئے جن کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔ پولیس نے مذکورہ اڈے پر دوبارہ کارروائی کی جہاں مبینہ مقابلے میں ظہیر عباس گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا باپ غلام عباس اور ماں نغمانہ شدید زخمی ہوئیں جن کو سول اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔ اُدھر پھلیلی پولیس نے ٹنڈومیرمحمود کے قریب مبینہ مقابلے میں گل محمد عرف گلو کو گولیاںمارکر ہلاک کردیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم گل محمد عرف گلو اشتہاری مجرم تھا ۔







