لالچی بیٹے نے مرنے کے بعد بھی باپ کو نہیں چھوڑا ، جائداد ہتھیانے کےلئے میت لے جانے والی ایمبولینس راستے میں رکواکر مردہ باپ کے انگوٹھے کے نشان کاغذات پر لگالئے۔موبائل کیمرے سے ویڈیوبنالی گئی ۔باپ کی جائداد میں دوسرے بہن بھائیوں کا بھی حصہ تھا اور وہ کافی عرصے سے پوری جائداد اور کاروبار پر قبضے کی سوچ رہا تھا۔باپ کی علالت کے باعث وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیںہوپارہا تھا۔باپ کے انتقال کے بعد نعش کو جب ایمبولینس میں ڈال کر گھر لے جایاجارہا تھا تو اس نے جائداد کے کاغذات پر مردہ باپ کا ہاتھ پکڑ کر انگوٹھے کے نشانات لینا شروع کردیئے۔اتفاق سے اسکے ایک رشتے دار کو بھی اس کی حرکت کی سن گن مل گئی۔ اس نے ایمبولینس کے پیچھے اپنی گاڑی لگادی۔لالچی بیٹے نے جیسے ہی ایمبولینس راستے میں رکواکر مردہ باپ کے انگوٹھے کے نشانا ت کاغذات پر لینے شروع کئے اس رشتے دار نے اپنی گاڑی کے اندر سے ہی تمام کارروائی کی ویڈیو اپنے موبائل سے بنالی ۔لالچی بیٹے کے ساتھ اس کا وکیل بھی موجو د تھا۔







