Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پھر وہی مندر، مسجد کی سیاست

اتر پردیش کے انتخابات میں ایک اہم پہلو اس بار کانگریس ہے۔ کانگریس گذشتہ 30 برس سے ریاست میں کمزور ہوتے ہوتے تقریباً ختم ہونے کی دہلیز پر پہنچ چکی تھی۔ اتر پردیش کی کمزوری کا اثر کانگریس کی مرکزی سیاست پر بھی بہت گہرا پڑا ہے۔ کانگریس خود کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس نے اس کے لیے اتر پردیش کا انتخاب کیا ہے۔ پارٹی کی خصوصی توجہ کا محور ریاست کی وہ 120 سیٹیں ہیں جن میں برہمن اور مسلمانوں کا ووٹ فیصلہ کن کردار ادا کرتا ہے۔ کانگریس دلتوں پر بھی توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

شیئر: