Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید 4وزراءکے پاس اقامے؟

  اسلام آباد... عوامی مسلم لیگ (ن) کے سربراہ شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ خواجہ آصف کے بعد مزید 4 وفادار وزرا کے اقامے جلد قوم کے سامنے آجائینگے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلے وزیراعظم نواز شریف دبئی کمپنی کے چیئرمین نکلے ۔ اب وزیر دفاع خواجہ آصف کا بھی ابو ظبی کا اقامہ قوم کے سامنے آگیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں کے اقامے اور بینک اکاونٹ دوسرے ملکوں میں نکل رہے ہیں ۔ یہاں پر جھوٹی وفاداریاں ثابت کی گئی ہیں ۔ پانامہ کیس نے ان کے اصل چہرے سب کو دکھا دیئے ۔

 

شیئر: