Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار کی ناراضی کا تاثر غلط ہے ،ترجمان

اسلام آباد... وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار ناراض ہیں۔ انہیں منانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ چوہدری نثار نے چند اہم امور پر پارٹی اجلاس میں ایک موقف اختیار کیا تھا۔ اس موقف کے بعد وزیر داخلہ نے خود کو تمام مشاورتی عمل سے علیحدہ کرلیا تھا ۔ترجمان نے کہا کہ وزیر داخلہ چاہتے ہیں کہ بتایا جائے کہ ایسا کیوں ہوا۔ وزیر داخلہ کا موقف ہے کہ معاملے کی وضاحت تک مسئلہ سلجھانے میں دقت رہے گی ۔واضح رہے کہ وزیر اعلی شہباز شریف نے بدھ کو پنجاب ہاوس میں سے 4 گھنٹے طویل ملاقات کی تھی۔ وزیر ریلوے سعدرفیق اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ تینوں رہنماوں نے وزیرداخلہ کو منانے کی بھرپور کوشش کی۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے چوہدری نثار کو پارٹی اختلافات میڈیا میں نہ لانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی معاملات مل بیٹھ کرحل کئے اور اب بھی ہوسکتے ہیں۔

 

شیئر: