Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وفاقی وزراءکے اقامے،نااہلی کے ریفرنس

اسلام آباد... یو اے ای اور سعودی عرب کے اقامے ظاہرنہ کرنے پروفاقی وزراءاسحاق ڈار، خواجہ آصف اور احسن اقبال کےخلاف نااہلی کے ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے گئے ہیں۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے بھیجے گئے ریفرنس میں موقف اختیارکیا کہ اسحاق ڈار، خواجہ آصف اوراحسن اقبال نے کاغذات نامزدگی میں بیرون ملک ملازمت کو ظاہرنہیں کیا۔ اس سے قبل وفاقی وزیر احسن اقبال نے ٹوئٹر پر بیان میں اعتراف کیا کہ 06-2004 میں مدینہ منورہ میں ملازمت کی۔ جس کے بعد اقامہ برقرار رکھا لیکن اس پر کوئی معاوضہ یا تنخواہ وصول نہیں کی لہذا یہ کوئی غیرقانونی اقدام نہیں۔ احسن اقبال 2 سال تک ایک ڈیجیٹل اکانومی پراجیکٹ پر مشیر رہے۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف بھی عرب امارات کا اقامہ رکھنے کے معاملے میں وضاحت میں کہہ چکے ہیں کہ کاغذات نامزدگی میں اسے ظاہر کیا گیا۔

 

شیئر: