Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الرقہ کے نصف حصے سے داعش پسپا

دمشق۔۔۔۔شمالی شام میں امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے داعش کے خود ساختہ دارالخلافہ الرقہ کے نصف حصے میں سے عسکریت پسندوں کو پسپا کر دیا ہے۔ شامی حالات و واقعات پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے مطابق الرقہ کے50 فیصد حصے پر ایس ڈی ایف نے قبضہ کر لیا ہے۔ آبزرویٹری کے مطابق الرقہ پرکیے گئے حملے میں 29 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ایس ڈی ایف کو امریکی جنگی طیاروں کی مدد حاصل ہونے کے علاوہ امریکی فوج کے ماہرین بھی جنگی حکمت عملی مرتب کرنے میں معاون ہیں۔ سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے الرقہ کی بازیابی کا آپریشن گزشتہ کچھ ماہ سے شروع کر رکھا ہے۔

شیئر: