کینیڈین شہری کا25شادیاں کرنے کا انکشاف

اوٹاوا------کینیڈا میں ایک شہری کے بیک وقت 2درجن خواتین کا شوہر ہونے کے انکشاف کے بعد مقامی عدالت نے اسے جیل بھیج دیا ہے۔برطانوی میڈیا میں شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی عدالت نے کئی برسوں تک جاری رہنے والے قانونی معرکے کے بعد60 سالہ ونسٹن بلیک مور کی 25 خواتین سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا الزام ثابت ہوا ہے اور ان شادیوں سے اس کے146بچے پیدا ہوئے۔کینیڈا کے قانون کے مطابق ’ایک سے زیادہ شادی‘ جرم ہے جس کے نتیجے میں ملزم کو زیادہ سے زیادہ5 برس کی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ بلیک مور ایک مسیحی چرچ کے رکن ہیں جس کے پیروکار کینیڈا میں امریکی سرحد کے نزدیک ایک چھوٹے سے علاقے میں پائے جاتے ہیں۔

شیئر: