Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس اتوار کو ہوگا

منامہ ------ بحرین نے اعلان کیا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک ، سعودی عرب ، مصر، امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ اتوار کو منامہ میں اجلاس کریں گے ۔ دہشتگردوں کی سرپرستی اور مالی اعانت بند کرنے سے متعلق مطالبات پر پیش رفت کے حوالے سے قطری حکومت کے اقدامات کا جائزہ لیں گے ۔ مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے بتایا کہ اگر قطری حکومت نے غیر معمولی اقدامات کئے تو ایسی حالت میں اس سے بات چیت کی جا سکتی ہے جبکہ عرب مطالبات کے حوالے سے لاپروائی برتنے کی صورت میں قطر پر اقتصادی پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی اور عرب لیگ نیز جی سی سی میں اس کی رکنیت بھی معطل کی جاسکتی ہے ۔

شیئر: