Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوا زشریف سابق ہوگئے،کابینہ تحلیل

  اسلام آباد.... ن لیگ نے پانامہ کیس میں تحفظات کے باجود سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے ۔اس کے ساتھ وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی۔ترجمان کے مطابق پٹیشن کے اندراج کے فیصلے تک مختلف مراحل پر شدید تحفظات تھے۔اس کے باوجود فیصلے پر عمل ہوگا۔ بیان میں کہا گیاکہ پورے عدالتی عمل کے دوران ایسی مثالیں قائم ہوئی ہیں۔اس کی کوئی نظیر ماضی کی 70 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔ فیصلے کے بارے میں تمام آئینی و قانونی آپشنز استعمال کئے جائیں گے۔ منصفانہ ٹرائل کے آئینی اور قانونی تقاضے بری طرح پامال کئے گئے۔ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی۔ اس فیصلے پر تاریخ کا فیصلہ ہی اصل فیصلہ ہوگا ۔ نواز شریف اللہ اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزریراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس میں پانامہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے غور کیا گیا۔ مشاورتی عمل میں وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی شریک تھے۔

شیئر: