Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمایوں سعید، فلم پروموشن میں مصروف

 
لالی ووڈ فلم انڈسٹری میں منفرد شہرت رکھنے والے ہمایوں سعید ان دنوں اپنی نئی فلم” پنجاب نہیں جاؤں گی“ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ وہ فلم پروموشن کیلئے پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کررہے ہیں۔ ہمایوں ان دنوں پنجاب کے شہر فیصل آباد میں موجود ہیں۔ فلم کے ٹریلر میں بھی ہمایوں کا ایک ڈائیلاگ ہے کہ” فیصل آباد سے بازی ہارنے نہیں آیا، جیت کر جاوں گا“۔فلم کا ٹریلر رواں مہینے کے پہلے ہفتے میں ریلیز کردیاگیاتھا تاہم اس کی تشہیر کا سلسلہ جاری ہے جس میں ان کے ساتھ ان کی کو اسٹار مہوش حیات اور عروہ حسین بھی موجود ہیں۔ کہانی کے مطابق فلم میں ہمایوں کےساتھ مہوش حیات، عروہ حسین کا لو ٹرائینگل دکھایا گیاہے۔ فلم کے ہدایات کار ندیم بیگ ہیں۔ ہمایوں سعید اس سے قبل بھی ندیم بیگ کی فلم ”جوانی پھر نہیں آنی “میں ہیرو کا رول نبھا چکے ہیں جس نے لالی ووڈ سینما اسکرین پر ایک بھرپور بزنس کیا تھا۔ مذکورہ فلم سے بھی توقع ہے کہ وہ عید پرریلیز کے بعد باکس آفس کی ٹاپ فلموں میں شمار ہوگی۔
 

شیئر: