Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی اسکواش میں باعزت واپسی کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے، قمر زمان

اسلام آبا د: پاکستان اسکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے کہا ہے کہ پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن( پی ایس اے ) نے پاکستان میں پی ایس اے کے مقابلے دوبارہ بحال کروانے کے لئے ےقین دہائی کرائی ہے۔امید ہے کہ ملک میں پی ایں اے کے مقابلے جلد بحال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیشنل اسکواش اےسوسی اےشن کے صدر سے چند روز قبل رابطہ ہوا تھا۔ انہوں نے پاکستان میں پی ایس اے کے مقابلے دوبارہ بحال کروانے کے لئے یقین دہائی کرائی کیونکہ پاکستان کا اسکواش کے میدان مےںعالمی سطح پر نمایاں مقام ہے۔ قمر زمان نے کہا ہے کہ فیڈریشن کے صدر ائیر چیف سہیل امان اور سینئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد علوی ملک مےں اسکواش کے فروع اور بہتری کے ساتھ ساتھ عالمی مقابلوں کی بحالی کے لئے کوشاں ہےں۔ پاکستان اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے درمیان اسکواش سیریز جوکہ رواں ماہ کے وسط مےں کھیلی گئی قومی کھلاڑیوں کے لئے بہتررہی۔ اس موقع پرپی ایس اے کا سیکیورٹی نمائندہ بھی یہاں پر موجود تھاجنہوں نے سیریز میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسکواش کا کافی ٹیلنٹ ہے تاہم انہیں سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ 3سال قبل پاکستان میں پی ایس اے کے مقابلے بحال ہو چکے تھے تاہم رواں سال ناگزیر وجوہ کی بناء پر پی ایس اے کے مقابلوں پر دوبارہ پابندی لگا دی گئی۔ فیڈریشن کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان اور عالمی کھلاڑیوں کے درمیان اسکواش سیریز کا انعقاد پاکستان میں کامیابی سے کیا گیا۔ قمر زمان نے کہا کہ ملک میں اسکواش کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لئے پاکستانی نامور کھلاڑیوں کو سخت ٹریننگ کرنا ہوگی۔

شیئر: