Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ ٹریفک پولیس نے اٹھائی گئی گاڑی سے متعلق ویب سائٹ لانچ کردی

ویب سائٹ پر گاڑی کا نمبر درج کرکے اٹھانے والے ادارے کا نام اور سبب معلوم ہوجائیگا، گوگل میپ کے ذریعے گاڑی کی جگہ کا بھی پتہ چل جائیگا
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) مکہ مکرمہ ٹریفک پولیس نے غلط پارکنگ پر اٹھائی جانے والی گاڑی کی معلومات حاصل کرنے کےلئے ویب سائٹ لانچ کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ویب سائٹ پر گاڑی کا نمبر درج کرنے سے فوری طور پر معلوم ہو جاتا ہے کہ گاڑی کس ادارے کی تحویل میں ہے اور کیوں اٹھائی گئی ہے ۔ ویب سائٹ ٹریفک پولیس اور وینچ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے ۔ جس پر لاگ ان کرکے گاڑی کا نمبر انگلش یا عربی میں درج کریں تو آپ کو فوری طورپر معلوم ہو جائیگا کہ گاڑی غلط پارکنگ پر اٹھائی گئی ہے یا نہیں ۔ اگر گاڑی غلط جگہ کھڑی کرنے کی وجہ سے اٹھائی گئی ہے تو گوگل میپ کے ذریعے اس مقام کی بھی نشاندہی کردی جائے گی جہاں گاڑی کو رکھا گیا ہے ۔ اگر گاڑی وینچ ایسوسی ایشن کی جانب سے نہیں اٹھائی گئی تو اس کی نشاندہی بھی کی جائے گی کہ گاڑی انکی تحویل میں نہیں ۔ واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں عمرہ کی غرض سے جانے والے اکثر اپنی گاڑی ان مقامات پر پارک کردیتے ہیں جہاں گاڑی کھڑی کرنا منع ہے جس پر انہیں غلط پارکنگ کا چالان بھی بھرنا پڑتا ہے اور گاڑی کو پولیس اپنی تحویل میں لے لیتی ہے جس کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑتا ہے ۔ حج سیزن میں مکہ مکرمہ کے مرکزی علاقے میں گاڑی کھڑی کرنا سختی سے منع ہو تا ہے ۔ 

شیئر: