Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اگلا حصہ ٹوٹنے کے باوجود طیارے کی بحفاظت لینڈنگ

لندن ...برطانوی جریدے مرر نے واضح کیا ہے کہ ترک ہواباز مسافروں سے بھرے طیارے کو معجزاتی طور پر اتارنے میں کامیاب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ترک طیارے کا اگلا حصہ برفانی ٹکڑوں سے تصادم کے باعث ٹوٹ گیا تھا۔ اسکی وجہ سے سامنے کا منظر پائلٹ کی نظروں سے اوجھل ہوگیا تھا تاہم ترک ہواباز اسے استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر اتارنے میں کامیاب ہوگیا۔اڑتے ہوئے برفانی ٹکڑوں سے تصادم کے وقت ہوائی جہاز میں موجود مسافر اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرنے لگے تھے۔ ہواباز نے کنٹرول ٹاور سے یہ پیغام بھی سنا تھا کہ اس کی کوئی مدد نہیں کی جاسکتی۔ ہواباز کا کہناہے کہ برفانی ٹکڑے انڈے کے حجم کے تھے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور ہوابازی کے 30سالہ تجربے کے باعث وہ طیارہ لینڈ کرنے میں کامیاب رہا۔

شیئر: