Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

اسلام آباد... اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی  ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست پر عائد تمام اعتراضات دور کر دیئے گئے، عدالت کیس کی سماعت پیر سے کرے گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا سنگل رکنی بنچ درخواست پر سماعت کریگا۔درخواست میں سابق وزیر اعظم انکے بچے، کیپٹن صفدر، اسحاق ڈار اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں انکے اکاونٹ فوری طور پر منجمد اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست ایڈوکیٹ رئیس عبدالواحد کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

 

شیئر: