Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منیٰ میں قطری حاجیوں کا کیمپ تیار

مکہ مکرمہ ..... سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ امسال حج موسم کیلئے منیٰ میں قطری حاجیوں کا کیمپ تیار کردیا گیاہے۔ جنوبی ایشیا کے حجاج کے معلمین کے ادارے نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔ اسکے سربراہ سمیر محمد سعید حافظ نے بتایا کہ کیمپ کے گیٹ پر ”قطر ی حجاج اور ضیوف الرحمن کو خوش آمدید“ کا بورڈ نصب کردیا گیا ہے۔ یہاں دسیوں مزدوروں نے بجلی، پانی، نکاسی ، بستر وغیرہ تمام سہولتیں مہیا کردیں۔ ایئر کنڈیشنڈ کا بھی انتظام کردیا گیا۔ یہ کیمپ ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش ، افغانستان، سری لنکا، مالدیپ، میانمار اور نیپال کے حاجیوں کے کیمپوں کے قریب واقع ہے۔ اسکے قریب ہی امارات، بحرین کے حاجی بھی ٹھہرائے جائیں گے۔

شیئر: