Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پالیسی پر نظر ثانی نہیں ہورہی،الیس ویلز

  اسلام آباد...پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکہ کی قائم مقام نمائندہ خصوصی الیس ویلز نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین ہمسایوں کے خلاف دہشت گرد حملوں یا دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے لئے ہرگز استعمال نہیں ہونی چاہیے۔دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق الیس ویلز نے جنوبی ایشیا کے حوالے سے پالیسی پر نظرثانی کو رد کرتے ہوئے تجارت اور سیکیورٹی سمیت دوطرفہ مفادات اور افغانستان میں سیکیورٹی اور امن کے حوالے سے تعاون اور افادیت کو اجاگر کیا۔الیس ویلز نے پاکستان کے نئے وزیرخارجہ خواجہ آصف، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، وزیرخزانہ اسحٰق ڈار اور کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر حیات سے ملاقاتیں کی۔ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پاکستان کو اہم قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

 

شیئر: