Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورک پرمٹ ختم ہونے سے 180دن قبل تجدید ؟

ریاض.... گرین اورپلاٹینیئم کیٹگری کی کمپنیاں اپنے ملازمین کے ورک پرمٹ ختم ہونے سے 180دن قبل تجدید کراسکتی ہیں۔ وزارت محنت نے گرین اور پلاٹینیئم کیٹگری میں موجود کمپنیو ںکو یہ سہولت دیدی ہے۔تنخواہوںکے تحفظ کے سسٹم میں ا ندراج کرانے کیلئے وزارت نے کمپنیوں کو 10 دن کی مہلت دیدی ہے ۔ وہ کمپنیاں جن کے کارکنوں کی تعداد 60سے 79تک ہے وہ 10دن کے اندر تنخواہوں کے تحفظ کے سسٹم میں اپنا اندراج کرالیں۔ وزارت نے زور دیکر کہا ہے کہ جو کمپنیاں ملازمین کو وقت پر تنخواہ نہیں دینگی انہیں فی کارکن 3ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ تنخواہوں کے تحفظ کے سسٹم میں اندراج نہ کرنے والی کمپنیوں کا کمپیوٹر بھی بند ہوسکتا ہے۔

شیئر: