Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امسال حرم کی شاہ عبداللہ توسیع سے استفادے کا فیصلہ

ریاض۔۔۔۔حرمین شریفین امور کی جنرل پریذیڈنسی نے اعلان کیا ہے کہ امسال حج موسم میں حرم شریف کی تیسری سعودی توسیع(شاہ عبداللہ توسیع) کے مکمل منصوبے سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائیگا۔ سیکریٹری جنرل پریذیڈنسی برائے ابلاغی امور محمدالمالکی نے الحیاۃ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضیوف الرحمان کے آرام و راحت اور مناسک حج کی ادائیگی میں سہولتیں فراہم کرنے کی تیاریا ںمکمل کرلی گئیں۔ افرادی قوت کا بندوبست کرلیا گیا۔ سیکیورٹی ادارے حرم شریف آنے جانے میں تعاون کرینگے ۔ زائرین کو حرم شریف آنے جانے میں درپیش رکاوٹوں کے ازالے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ حرم انتظامیہ نے ضیوف الرحمن کو 10 شعبوں میں سہولتیں فراہم کرنے کا انتظام کررکھا ہے۔ حرم شریف کے خطبات کا فوری ترجمہ 10زبانوں میں ہوگا۔ ان میں انگریزی، اردو، فرانسیسی اور فارسی زبانیں سرفہرست ہیں۔ زائرین کی رہنمائی کیلئے 8زبانوں کے رہنماؤں کے ساتھ معاہدے کئے گئے ہیں۔ حرم شریف کے دروازوں پر زائرین کے استفسارات کے جواب دینے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔

شیئر: