” گل مکئی“ فلم پر اگلے ماہ کام شروع ہوگا

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم” گل مکئی“ پر اگلے ماہ کام شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ کی زندگی پر بننے والی بالی وڈ فلم” گل مکئی“ کے پروڈیوسر آنند کمار کا کہنا ہے کہ وہ دوبارہ اس فلم پر کام شروع کرنے جارہے ہیں۔ فلم کے کچھ سین بھوج اور ممبئی میں پچھلے سال مکمل کرلئے گئے تھے تاہم کشیدہ حالات کے سبب فلم کی ٹیم کشمیر کے علاقوں میں مناظر فلمبند کرنے نہ جاسکی تھی۔فلم کے پروڈیوسر آنند کا کہنا ہے کہ ملالہ کی زندگی پر بننے والی فلم کا50 فیصد کام مکمل ہوچکاہے ۔ وہ بہت پرجوش ہیں کہ یہ فلم جلد ہی سینما اسکرین کی زینت بنے۔ فلم کی شوٹنگ کا اگلا مرحلہ میں ملالہ کو کشمیر کی وادیوں میں دکھایاجائےگا ۔فلم کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ” گل مکئی“ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنےوالی لڑکی کا نام 23 اگست کو منظرعام پر لایاجائےگا۔
 

شیئر: