Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت:جامعات کی بھی سعودائزیشن ہوگی، وزارت شہری خدمات

ریاض... باخبرذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وزارت شہری خدمات نے سعودی عرب کی تمام جامعات میں غیر ملکی تدریسی عملے کی جگہ سعودی تدریسی عملہ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے سعودیوں کو جامعات میں تدریسی شعبے سے منسلک کیا جائیگا۔ بیرون مملکت سرکاری تعلیمی وظیفے پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے سعودیوں کو بھی جامعات میں خدمات پیش کرنے کا موقع ہوگا۔ وزارت شہری خدمات نے اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے تعلیم، شہری خدمات اور محنت و سماجی فروغ کی وزارت کی نمائندہ اعلیٰ کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کردی ہے۔

شیئر: