Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جب تک پارٹی کہے گی وزیر اعظم رہونگا،شاہد خاقان

اسلام آباد ... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ریلی میں شرکت سے منع کیا ہے اس کے باوجود پنجاب ہاوس تک جاونگا۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب ہاوس تک ضرور جاوں گا۔ اس کے بعد نواز شریف جوکہیں گے ویسا ہی کروں گا۔ اگر انہوں نے حکم دیا تو ساتھ بھی چلوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف خود وزیراعظم رہے ہیں انہیں معلوم ہے وزیراعظم کی کیا مصروفیات ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم نہیں لیکن ان کی پالیسیاں برقرار ہیں۔ وزارت عظمی کے لئے میرا نام خود نواز شریف نے تجویز کیا تھا ۔جتنا عرصہ پارٹی کہے گی وزیر اعظم رہوں گا ۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کابینہ میں وزراءکی تعداد کم ہونی چاہئیے۔ اگر معاملات درست طریقے سے چلانے ہیں تو بڑی کابینہ درکار ہے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ ایل این جی کے الزامات بہت پرانے ہیں۔ قطر کے ساتھ ایل این جی کا معاہدہ سب سے کم قیمت پر ہو ا ہے۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام آباد سے لاہور ریلی سمیت مختلف اہم امور پر بھی زیر غور آئے۔

 

شیئر: