Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرا کوئی اثاثہ بیرون ملک نہیں،شاہد خاقان

اسلام آباد...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کریں گے۔ درخواست دائر کرنے کی مدت30دن ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے پانامہ کیس کا فیصلہ قبول نہیں کیا ۔آف شور کمپنی بنانا کوئی جرم نہیں۔ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف پر آرٹیکل62.63لگا ئی گئی ۔ پارلیمنٹ کی مشاورت سے آرٹیکل میں ترمیم کی جاسکتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ میرا کوئی اثاثہ بیرون ملک ہے نہ آف شور کمپنی ہے۔جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کا فیصلہ پارٹی کا تھا ۔یہ احتجاج نہیں، نواز شریف کا استقبال ہے۔ وزیرا عظم نے کہا کہ ٹیکس نہ دینا جرم ہے۔ اس سے ریاست کمزور ہوتی ہے۔ ٹیکس نہ دینے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا۔

 

شیئر: